23 نومبر 2014 - 11:25
داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملوں کا حکم جاری

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے صوبۂ الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائي حملوں میں شدت پیدا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی کے دفتر سے گزشتہ شب دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے مقابلے میں اس صوبے کے سنی قبائل اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں ایک بیان جاری ہوا جس میں اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کی تقویت اور انہیں مسلح کۓ جانے پر تاکید کی گئي ہے۔ حیدر العبادی نے اس صوبے کے حکام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے مقابلے کے لۓ عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی بناء اس صوبے کے قبائل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری اس صوبے سے  دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لۓ پوری طاقت کے ساتھ ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

.......

/169